وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کا جناح ہسپتال کا دورہ؛ ری ویمپنگ منصوبےمکمل کرنے کی ہدایات
12-11-2024
(لاہور نیوز) وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اور انجیو گرافی، کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ سمیت ری ویمپنگ کا کا تفصیلی جائزہ لیا۔
وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال میں اینجیو گرافی، کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، کیتھ لیبز و دیگر شعبہ جات کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر صحت نے امراض قلب کے علاج معالجے کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال کی ری ویمپنگ پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کو جناح ہسپتال میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔