تحریک انصاف کا مذاکرات کیلئے حکومت کے ساتھ رابطہ
12-11-2024
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کیلئے حکومت کے ساتھ رابطہ کیا گیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک میں مفاہمت کی فضا پیدا کرنے کے لئے پی ٹی آئی کی مذاکراتی پیشکش قبول کی، ہماری طرف سے ہمیشہ سے سیاسی مذاکرات سے مسائل کے حل کی بات کی گئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاست میں مذاکرات ہی آگے بڑھنا کا راستہ ہوتا ہے، انتشار نہیں، دوسری جانب حکومت سے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی بانی جماعت کی طرف سے تشکیل دی گئی ہے۔