لیسکو نے 514 مقامات سے بجلی چوری پکڑ لی

12-11-2024

(لاہور نیوز) لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

 24گھنٹوں کے دوران 514 مقامات سے بجلی چوری پکڑی گئی، 166 مقدمات درج اور 36 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ پکڑے گئے کنکشنز میں 496 گھریلو، 14 کمرشل، 2 زرعی اور 2 انڈسٹریل ہیں، بجلی چوروں کو 3 لاکھ 13 ہزار 839 یونٹس چارج کئے گئے۔ چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت 1 کروڑ 35 لاکھ 82 ہزار 493 روپے ہے۔