پارکنگ کمپنی میں بدعنوانی اور اوورچارجنگ کے خلاف شکنجہ تیار

12-11-2024

(لاہور نیوز) پارکنگ کمپنی میں بدعنوانی اور اوورچارجنگ کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا گیا۔

اوورچارجنگ کی صورت میں منیجر، اسسٹنٹ منیجر پر ایف آئی آر دینے کا حکم دے دیا گیا۔ پارکنگ منیجرز  نے اوورچارجنگ کی صورت میں حلف نامہ دینے سے انکار کر دیا جس پر حکومت پنجاب نے افسران کو سرپرائز دورے کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ اوورچارجنگ کی صورت میں متعلقہ سپروائزر پر بھی ایف آئی آر ہونی چاہئے، اوورچارجنگ پر ڈپٹی کمشنر اور اینٹی کرپشن کو پرچہ دینے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔