سلمیٰ حسن اپنی بیٹی اور دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں

12-11-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سلمیٰ حسن اپنی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

معروف اداکارہ سلمیٰ حسن نے حال ہی میں ایک پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی اور دوبارہ شادی نا کرنے کی وجہ پر کھل گفتگو کی۔ سلمیٰ حسن نے بتایا کہ انہوں نے معروف ہدایتکار اور پروڈیوسر اظفر علی سے طلاق کے بعد اپنی زندگی اپنی بیٹی فاطمہ کے لئے وقف کر دی ہے اور وہ اس کے علاوہ کسی دوسرے رشتے میں نہیں رہنا چاہتیں۔ سلمیٰ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کے بعد عورت بہت زیادہ مشکلات کا شکار ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے موقع پر دوسری شادی کے بارے میں سوچا بھی جا سکتا ہے، مگر اعتماد اور احساسات کی بحالی میں وقت لگتا ہے جس سے پہلے شادی نہ کرنا بہتر ہے۔ اداکارہ اپنی بیٹی اور دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سب سے پہلی ترجیح ان کی بیٹی ہے، اس لئے وہ کسی نئے رشتے میں نہیں رہ سکیں تاکہ اپنی بیٹی کو مکمل توجہ دی سکیں۔ یاد رہے کہ سلمیٰ حسن اپنے کیرئیر کی شروعات کے دنوں میں اظفر علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں تاہم 2012ء میں اس جوڑے نے راہیں جدا کرلی تھیں ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔