مریم نفیس کا اپنی پھوپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف
12-11-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ مریم نفیس نے اپنی پھوپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اعتراف کر لیا۔
حال ہی میں مریم نفیس نے اداکارہ دنانیر مبین کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ہنسی مذاق کے ساتھ ساتھ دلچسپ گفتگو بھی کی۔ میزبان نے اداکارہ سے دادا کی فیملی سے متعلق سوال پوچھا جس پر مریم نفیس نے پھوپھو سے ناخوشگوار تعلقات کا اظہار کیا۔ مریم نفیس نے کہا کہ اگر مجھے اپنے دادا کی فیملی میں سے کسی کے گھر نہیں جانا تو وہ میری پھوپھو کا گھر ہے، مجھے انہیں نہیں دیکھنا۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگوں کی پھوپھو اچھی ہوتی ہوں گی لیکن مجھے پھوپھو کے گھر نہیں جانا اور مجھے ان کے ساتھ کسی بھی مسائل کو حل نہیں کرنا کیونکہ وہ عجیب ہیں۔