مہنگائی میں کمی نہ آ سکی، دو سبزیاں مزید مہنگی
12-11-2024
(لاہور نیوز) مہنگائی میں کمی نہ ا ٓسکی، دو سبزیاں اور 3 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے۔
مارکیٹ میں پیاز 180، ٹماٹر 140، لہسن 760، ادرک 550 روپے کلو بیچا جا رہا ہے، ٹینڈے 120، میتھی 80 ، بینگن 80 ، کریلے 180 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 160 ، درجہ دوم 120 روپے درجن بیچا جا رہا ہے، انار بدانہ 800 ، انگور سندر خانی 45 ، کھجور ایرانی 580 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔