پنجاب حکومت کا سکولوں کے بچوں کے مابین سٹیم مقابلے کروانے کا اعلان
12-10-2024
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سکولوں کے بچوں کے مابین سٹیم مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا۔
سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور میتھ کے مقابلے ہونگے، ضلعی سطح پر 18 دسمبر اور صوبائی سطح پر 24 دسمبر کو مقابلے ہونگے، ضلعی سطح پر پوزیشن ہولڈرز کو تیس، بیس اور دس ہزار روپے کیش انعام دیا جائے گا، صوبائی سطح پر ایک لاکھ، پچھتر ہزار اور پچاس ہزار روپے کیش انعام رکھا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا ہے پنجاب بھر کے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے سٹیم مقابلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔