محکمہ سکول ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران محکمے کو چونا لگانے لگے
12-10-2024
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران محکمے کو چونا لگانے لگے، بغیر وزٹس کے ہی ہزاروں کے الاؤنسز لینے کا انکشاف ہو گیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کی دستاویزات میں اے آی اوز کے گھپلوں کا انکشاف ہو گیا، اے آی اوز کے ذمے سکولوں کی مانیٹرنگ ہے، مانیٹرنگ کے بعد رپورٹس سسٹم پر اپ لوڈ کرنی ہوتی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے بغیر وزٹس کے الاؤنس لینے والے اے آی اوز کا ریکارڈ طلب کر لیا، 30 دسمبر تک مذکورہ اے آی اوز کا ریکارڈ محکمہ کو ارسال کیا جائے گا۔