سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

12-10-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 14 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ امریکی کرنسی دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی مزید 8 پیسے سستی ہوئی جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.98 روپے سے کم ہو کر 277.90 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔