بین الاضلاعی منشیات ڈیلر گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

12-10-2024

(ویب ڈیسک) باغبانپورہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران چیکنگ بین الاضلاعی منشیات ڈیلر کو منشیات کی ڈلیوری دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار منشیات ڈیلر اصفہان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی بھاری منشیات برآمد کی گئیں جبکہ ملزم کو بھاری منشیات اور رکشا سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم اصفہان کے رکشے سے کروڑوں روپے مالیت کی 30 کلو سے زائد چرس، 15 کلو افیون برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر مختلف اضلاع میں سپلائی کرتا تھا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کاررواٸیاں جاری ہیں۔