فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ساسز یونٹ پر چھاپہ، 5 ہزار کلو غیر معیاری ساسز تلف

12-10-2024

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے رنگ روڈ پر ساسز یونٹ پر چھاپہ مار کر 5 ہزار کلو ناقص غیر معیاری کیچپ اور ساسز تلف کر دیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کھلے رنگوں، مصنوعی فلیورز اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے ساسز تیار کی جا رہی تھی، یونٹ میں حشرات کی بھرمار پائی گئی، گندے اور زنگ آلود برتنوں میں ساسز کی تیاری جاری تھی، تیار کیچپ نیلے ڈرموں میں رکھی گئی تھی۔  ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا بغیر ٹماٹر کیمیکلز اور کھلے رنگوں سے کیچپ تیار کی جا رہی تھی، موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہو گئے، جعلسازی کرنے پر مقدمہ درج کر کے موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔