صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ کا فراڈ کرنے والا ملزم پکڑا گیا

12-10-2024

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کے نام پر 14 لاکھ روپے کا فراڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے پی ایس او ذکاءاللہ کی درخواست پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا جس میں کہا گیا ہے کہ برہان آصف نامی شخص صوبائی وزیر کا نام استعمال کرکے رقم بٹور رہا تھا۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے ندیم اکبر نامی شہری سے 35 لاکھ روپے کا غبن کیا جس میں سے 14 لاکھ روپے وزیر اطلاعات کے نام پر لئے، برہان آصف نے محکمہ وزارت اطلاعات کی ساکھ کو نقصان پہنچایا، پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔