جاتی امراء: کھلونا پھینکنے کا معاملہ، بم کے خوف سے اہلکاروں میں تھرتھلی مچ گئی
12-09-2024
(لاہور نیوز)رائیونڈ میں جاتی امراء کے سامنے کار سوار شخص کی جانب سے ڈیوائس پھینکنے کا معاملہ، بم ڈسپوزل سکواڈ نے شیر نما مجسمہ کو کھلونا قرار دے دیا۔
رائیونڈ جاتی امراء کے سامنے کار سوار شخص کا ڈیوائس پھینکنے کا معاملہ، اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئی جن کی جانب سے شیر نما مجسمہ کو چیک کرنے کے بعد کھلونا قرار دے دیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز تصور اقبال کا کہنا تھا کہ شیر نما مجسمہ میں کوئی بم نصب نہیں تھا، سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کے خوف زدہ ہونے کی وجہ سے بم ڈسپوزل سکییواڈ کو بلایا گیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نامعلوم کار سوار شیر نما مجسمہ پھینک کر فرار ہوا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاتی عمرہ کی طرف جانے والے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دئیے گئے ہیں تاہم ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔