غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں اسلامی مالیات کی ترقی کا 2 سالہ سٹریٹجک ایکشن پلان منظور
12-09-2024
(لاہورنیوز) غیر بینکاری مالیاتی شعبے میں اسلامی مالیات کی ترقی کا دو سالہ سٹریٹجک ایکشن پلان منظور کر لیا گیا۔
پلان کی منظوری مالیاتی شعبوں میں اسلامی مالیات کی ترقی کیلئے دی گئی، سٹریٹجک ایکشن پلان 2024 ،2026 کیلئے منظور کیا گیا، منصوبہ ایس ای سی پی کی اعلیٰ سطح کمیٹی کی جانب سے تیار کیا گیا، جس کا مقصد حالیہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت اسلامی مالیات کیلئے ایک جامع روڈ میپ بنانا ہے۔ ایس ای سی پی اعلامیہ کے مطابق اسلامی مالیاتی نظام کے تحت 2028 تک سود کے خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، ایکشن پلان دسمبر 2026 تک ایس ای سی پی کے تحت تمام ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی مالیات کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پلان کے تحت ترقی کی رفتار میں اضافہ، ریگولیٹڈ شعبوں میں اسلامی مالیات کے حصے کو بڑھانا ہے، معیار سازی کا حصول، اسلامی مالیاتی طریقوں میں مطابقت اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے گا۔