سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک، ایک گرفتار
12-09-2024
(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہن اہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔