علیزے شاہ ایک بار پھر اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے عوامی تنقید کی زد میں آگئیں
12-09-2024
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ علیزے شاہ کو ایک بار پھر سے اپنے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پرعوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
تفصیلات کےمطابق حال ہی میں علیزے شاہ ایک نئی میوزک ویڈیو ’کنگ‘میں جلوہ گر ہوئی ہیں، جس میں وہ گلوکار یحییٰ کے ساتھ پرفارم کرتی نظر آ رہی ہیں تاہم ان کے نامناسب لباس نے انہیں ایک مرتبہ پھر ٹرولنگ کا شکار بنا دیا ہے۔ویڈیو میں علیزے شاہ کی پرفارمنس کو ان کے مداحوں نے جہاں بہت سراہا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اداکارہ کے لباس کو نا مناسب اور بےہودہ قرار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر علیزے نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیوز شیئر کی تھیں جس پر انہیں مختصر لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔