مدارس عربیہ کے اجتماع میں طاہر محمود اشرفی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

12-09-2024

(لاہور نیوز) مدارس عربیہ کے اجتماع میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ آج کا اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ موجودہ نظام مدارس کو برقرار رکھا جائے، کسی بھی صورت ڈی جی آر ای کے نظام کو ختم نہیں کرنا چاہیے، مدارس کو نظام تعلیم سے ہی وابستہ رکھا جائے۔ طاہر اشرفی کی پیش کردہ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت کو کسی بھی پریشر میں اس نظام کو تبدیل نہیں کرنا چاہئے اور نہ ہی ختم کرنا چاہئے، اس نظام سے لاکھوں طلبا کا مستقبل وابستہ ہے، لہٰذا ان طلبا کے مستقبل سے نہ کھیلا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کی قانون سازی کے حوالہ سے تمام مدارس کے بورڈز کے قائدین سے مشاورت کی جائے، کسی بھی صورت موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش قابل قبول نہ ہو گی، حکومت کو کسی بھی قسم کے دباؤ میں نہیں آنا چاہئے۔