سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے ہوگئی

12-09-2024

(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالرز اضافے کیساتھ 2652 ڈالرز ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 76 ہزار 400 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 968 روپے ہوگئی.