روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی
12-09-2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 98 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے ایک پیسے پر بند ہوا تھا۔