جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کو ہونیوالا اجلاس مؤخر، 21 کو ہو گا

12-09-2024

(لاہور نیوز) جوڈیشل کمیشن کا 14 دسمبر کو طلب کیا گیا اجلاس مؤخر ہو گیا جو اب 21 دسمبر کو ہو گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پنجاب اور بلوچستان میں ججز کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر رکھا تھا۔ ذرائع کے مطابق 21 دسمبر کو چاروں صوبوں کی ہائیکورٹ میں ججز کی تقرر سے متعلق معاملہ زیر غور آئے گا۔