ارشد شریف قتل کیس: پاکستان اور کینیا کے مابین ایم ایل اے تیار
12-09-2024
(لاہور نیوز) سینئر صحافی ارشد شریف قتل سے متعلق کیس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے تیار ہو گیا۔
ارشد شریف قتل سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ کیس کی سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور کینیا کی حکومت کے مابین ایم ایل اے تیار کر لیا گیا ہے، معاہدے پر کل دستخط ہو جائیں گے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالت کو بتایا کہ رپورٹ داخل نہیں کر سکا جس پر عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر سماعت ملتوی کر دی۔