مہنگی بجلی، صارفین نے استعمال کم کر دیا، فروخت میں 8 فیصد کمی

12-09-2024

(ذیشان یوسفزئی) بجلی کے بڑھتے ہو ئے نرخوں کی وجہ سے صارفین نے استعمال کم کر دیا، بجلی کی طلب اور فروخت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق رواں سال موسم سرما کے دوران بجلی کی طلب میں 8 فیصد کمی آئی ہے ، 2023 کے مقابلے میں رواں سال بجلی کی فروخت میں مزید 2 فیصد کمی آئی ہے، فروخت میں کمی کے باوجود بجلی کی پیداوار میں 6.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاور ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں صارفین نے دن کے اوقات میں نیشنل گرڈ سے صرف 35 فیصد بجلی استعمال کی ہے، رواں سال اکتوبر میں دس ارب یونٹس پیدا کئے گئے۔ حکام  نے مزید کہا کہ بجلی کی فروخت میں کمی کی بڑی وجہ سولر صارفین ہیں، رواں سال اکتوبر میں بارشوں کی وجہ سے بجلی کی فروخت کمی ہوئی ہے۔