حکومت کے پاس پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آخری موقع : فواد چودھری
12-08-2024
(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آخری موقع ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پہلے بڑے الائنس کی طرف توجہ دینی چاہیے، حکومت نے پی ٹی آئی کے پاس کوئی آپشن بھی نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےپاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی میں سیاسی لوگ شامل ہیں، مجھےامید ہے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی معاملات کو آگے بڑھائے گی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی نہیں چاہتے۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیےکوششیں کر رہی ہیں، عمران خان کا پورا اعتماد مجھے حاصل ہیں، پہلے اور اب بھی ان کا ساتھ دوں گا، حکومت نہیں چاہتی کہ معاملات میں استحکام آئے، حکومت کے پاس موقع ہے مذاکرات کرے۔