سیاسی استحکام کیلئے عمران خان سے مذاکرات ضروری ہیں: علی محمد خان
12-08-2024
(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کےلیے عمران خان سے مذاکرات ضروری ہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’بات نکلےگی‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہے کہ اس بارٹیم خود بناؤں گا، عمران خان نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ پندرہ نومبر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی تھی، بیرسٹرگوہر نے بانی سے پوچھا تھا اسلام آباد کہاں جانا ہے، عمران خان نے کہا کوئی جگہ نہیں بتانی، صرف اسلام آباد بتاؤ، وہاں پہنچ کر جگہ کا بتائیں گے۔ علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا اگر مذاکرات ہوں گے تو براہ راست ان سے ہوں گے، ہمارے احتجاج کے دوران حکومت کے کچھ لوگ تصادم چاہتے تھے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام کے لیے عمران خان سے بات کرنا ضروری ہے۔ بانی پی ٹی آئی کسی سے انتقام نہیں لیں گے، تحریک عدم اعتماد کی رات عدالتوں کا کھلنا بہت عجیب تھا، میری آنکھوں کے سامنے ہماری حکومت چلی گئی۔