اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
12-08-2024
(لاہور نیوز) پولیس رسپانس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈو اقدام قتل کےمقدمہ میں شیخوپورہ پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق پی آر یو نے آزادی فلائی اوور سے ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے گرفتار کیا، ملزم کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا تو اے کیٹگری کا نکلا، ملزم اقدام قتل سمیت 8 مقدمات میں شیخوپورہ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔