شہباز، نواز ملاقات آج، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور ہو گا

12-08-2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف آج پارٹی قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کریں گے۔

جاتی امراء لاہور میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا، ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف کو دورہ سعودی عرب کی رپورٹ پیش کریں گے۔ شہباز شریف نواز شریف کو مولانا فضل الرحمان کے مدارس بل پر بھی اعتماد میں لیں گے، دونوں رہنما جاتی امراء میں والدین کی قبروں پر حاضری اور فاتحہ خوانی کریں گے۔