حمزہ شہباز کا خوارج سے مقابلے میں جان قربان کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت
12-08-2024
(لاہور نیوز) حمزہ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں خوارج سے مقابلے میں وطن پر جان قربان کرنے والے 6 جوانوں کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے پیغام میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نے کہا وطن پر اپنی جان قربان کرنے والے 6 جوانوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز اپنی جانیں قربان کر کے وطن کی حفاظت یقینی بناتے ہیں، ان ماؤں کو بھی سلام جو اپنے بیٹے پاکستان پر قربان کر رہی ہیں۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انشاللہ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا قلع قمع کرے گی۔