قصور: سیف سٹی کے کیمرے خراب، جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں مشکلات

12-08-2024

(لاہور نیوز) قصور میں سیف سٹی کے کیمرے خراب ہونے کے باعث جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں مشکلات پیش آنے لگیں۔

قصور میں لگائے گئے کیمروں میں سے آدھے جواب دے گئے، خراب و چوری ہونے والی بیٹریاں بدلی نہ گئیں جس کے باعث درجنوں مقامات غیر محفوظ ہیں، خراب کیمروں کے بیک اپ نہ ہونے سے قتل و ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں بھی پولیس کو ڈیٹا نہ ملا۔ تفتیشی افسران نے بھی تحریر کیا کہ سیف سٹی کیمروں سے بیک اپ بجلی بند ہونے کی وجہ سے نہیں ملتا، لاکھوں کے بجٹ کے باوجود کوئی آؤٹ پٹ نہیں، اعلیٰ احکام نوٹس لیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی الگ ہے، پولیس کا اس میں کوئی رول نہیں۔