اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کا 2019 کا معاہدہ سامنے آ گیا

12-08-2024

(لاہور نیوز) اتحاد تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان اگست 2019 میں ہونے والا معاہدہ سامنے آ گیا۔

‎اگست 2019 میں اتحاد تنظیمات نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرنے کے معاہدے پر دستخط کئے، ‎معاہدہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کیا، ‎معاہدے میں تمام دینی مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کا پابند کیا گیا۔ معاہدے میں ‎وزارت تعلیم مدارس کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی تسلیم کی گئی، ‎رجسٹریشن نہ کروانے والے مدارس کو بند کرنے کا مشترکہ فیصلہ کیا گیا، ‎قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تنظیمات مدارس اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے میں ‎مدارس کو بینکوں میں اکاؤنٹ کھولنے کا پابند کیا گیا، ‎غیر ملکی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، ‎یکساں نصاب کے اہداف بھی طے کئے گئے۔ ‎معاہدہ تعلیمی اصلاحات کے لئے کیا گیا، ‎حکومت نے مالی امداد اور وسائل کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی، ‎معاہدے کو اہم سنگ میل قرار دیا گیا تھا۔