منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ تھم نہ سکا
12-08-2024
(لاہور نیوز) چھٹی کے روز بھی گرانفروش ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
منڈیوں میں سبزیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سبزیوں کے دام بے لگام ہو گئے۔ پیاز 160، ٹماٹر 120، لہسن 800، ادرک 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں، آلو 110، پالک اور ساگ 50، گوبھی 80، مولی 40 روپے کی کلو ہو گئی۔ ادھر برائلر کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، مرغی کا گوشت مزید 22 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 461 روپے ہو گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 350 روپے پر برقرار ہے۔