نیپرا نے 3 ماہ کے لئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی
12-07-2024
(لاہورنیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ ونٹر پیکج کی منظوری دے دی۔
درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا، نیپرا نے حکومتی درخواست پر سماعت کے بعد منظوری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔گزشتہ سال کے مقابلے اضافی یونٹ استعمال پر قیمت 26 روپے7 پیسے ہوگی، گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ ریلف ملے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ بچت ہوگی ۔ صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ کا ریلیف ملے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ دسمبر سے فروری تک ہوگی، ونٹر پیکج کے فیصلہ کا نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا گیا۔