سول ایوی ایشن کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

12-07-2024

(لاہور نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہوا بازی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن 1944ء میں قائم ہوئی جس نے اپنے قیام کے 52 سال بعد 1996 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی منظوری سے انٹرنیشنل ایوی ایشن ڈے منانے کا آغاز کیا۔ اس دن کو منانے کا مقصد مسافروں کو محفوظ ترین سفری سہولیات فراہم کرنا، ہوا بازی کے اہم شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کی اہمیت کے متعلق شعور بیدار کرنا اور بین الاقوامی فضائی ٹرانسپورٹ کیلئے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ سول ایوی ایشن رن وے پر جہاز کے ٹیک آف سے لینڈنگ تک کلیدی کردار کا حامل ہے، ہزاروں فٹ کی بلندی پر اڑنے والے جہاز پر ریڈار اور دیگر جدید آلات کی مدد سے نگاہ رکھتا ہے۔