پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کا قتل: مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم بھی گرفتار
12-07-2024
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم کے قتل کے مقدمے میں نامزد دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم حذیفہ واقعہ کے بعد فرار ہو گیا تھا، قتل کیس میں پولیس اب تک دو ملزموں کو حراست میں لے چکی ہے، دلاور اور حذیفہ پنجاب یونیورسٹی کے ہی طالبعلم ہیں، پولیس کے مطابق دونوں ملزموں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی میں ہنگامہ آرائی کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا، ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے عینی شاہدین اور فوٹیجز کی مدد سے 11 افراد کی شناخت کی، نامزد کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے ڈسپلنری کمیٹی کو خط بھی بھیج دیا گیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی آر میں پی سی ڈھابے کے ذکر پر تفتیش ہونا باقی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ بغیر کسی دباؤ میں آئے بلا امتیاز واقعے میں ملوث طلبا کے خلاف کارروائی کرے گی۔