عمران خان نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر سول نافرمانی کی تحریک کا اشارہ دیدیا: علیمہ خان
12-07-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 2 مطالبات رکھے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے مطالبات میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں پر مشتمل جے آئی ٹی بنائی جائے، جے آئی ٹی 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کرے، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ علیمہ خان نے کہا کہ مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں بانی نے سول نافرمانی کی تحریک کی جانب اشارہ دیا ہے۔