ملک کے بیشتر علاقوں میں 7 دسمبر سے سردی میں اضافہ اور بارش کا امکان

12-06-2024

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے 7 دسمبر سے ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح بالائی پنجاب میں سردی میں اضافہ کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 7 اور 8 دسمبر کو راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم سمیت بالائی پنجاب کے دیگر علاقوں میں آندھی، طوفان، بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق سردی میں اضافہ کے ساتھ کئی مقامات پر دھند بھی پڑ سکتی ہے، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ مری نے سیاحوں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ سفر کے دوران محتاط رہنے اور موسم کی صورتحال کے مطابق سفر کا پروگرام ترتیب دیں۔ مقامی افراد اور سیاح مری کا سفر کرنے سے پہلے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا سے موسمیاتی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔