عالمی ادارہ صحت کامیڈیکل کے شعبے میں اہم قدم،ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا طریقہ متعارف
12-06-2024
(ویب ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نےٹی بی کے لیے ایک نئے ٹیسٹ کی توثیق کی ہے تاکہ ایک مہلک اور خطرناک متعدی بیماری کے خاتمے کی کوششوں کو تیز کیا جا سکے۔
تفصیلات کےمطابق اس ٹیسٹ کو Xpert MTB/RIF Ultra کہا جاتا ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق جینیاتی مارکروں اور ٹی بی کے جراثیم کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے مالیکیولز کے تجزیے کا استعمال کرتا ہے۔بیکٹیریا جو ٹی بی کا سبب بنتا ہے، بیماری سے متاثرہ لوگوں کے تھوک میں ہوتا ہے۔ یہ نیا ٹیسٹ عالمی ادارہ صحت سے توثیق حاصل کرنے والا پہلا ٹیسٹ ہے جس نے "پری کوالیفکیشن اسٹیٹس" حاصل کرلیا ہےجس کا مطلب ہے کہ یہ ٹیسٹ سخت معیارات کی جانچ سے گزرچکا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ایکسیس ٹو میڈیسن اینڈ ہیلتھ پراڈکٹس نے کہا کہ ٹی بی کے لیے تشخیصی ٹیسٹ کی یہ پہلی پری کوالیفکیشن ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔