الٹرا پراسیسڈ غذائیں جسم کے کس حصے میں تکلیف کی وجہ بن سکتی ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا
12-06-2024
(ویب ڈیسک) ماہرین کا کہنا ہے کہ الٹرا پروسیسڈ غذائیں گھٹنے کی تکلیف میں کی وجہ بن سکتی ہیں۔
ماہرین کی جانب سے کی گئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں سے بھرپور ڈائٹ پٹھوں کے معیار کو ورزش کے باوجود متاثر کرتی ہے۔ زانوں کے پٹھوں میں چکنائی کی زیادہ مقدار گھٹنوں میں آسٹیو آرتھرائٹس کے خطرات میں اضافہ کر سکتی ہے۔ تحقیق کی مصنفہ کا کہنا تھا کہ اس تحقیق کے منفرد ہونے کی وجہ اس میں ڈائٹ کے معیار کے اثرات کی تحقیق کیا جانا ہے،بالخصوص زانوں کے پٹھوں میں چکنائی سے متعلقہ الٹرا پروسیسڈ غذاؤں کا کردار ہے جس کا ایم آر آئی کے ذریعے معائنہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ایمیجنگ تحقیق ہے جس میں ایم آر آئی پر مبنی اسکیلیٹل مسل کوالٹی اور غذا کے معیار کے درمیان تعلق کو دیکھا گیا ہے۔ الٹرا پروسیسڈ غذائیں طویل میعاد رکھتی ہیں اور لوگوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں، کیوں کہ ان کا استعمال آسان ہوتا ہےجبکہ ان غذاؤں میں چینی، چکنائی، نمک اور کاربوہائیڈریٹس کا مرکب موجود ہوتا ہے۔