نہم و دہم جماعت کے امتحانات کی داخلہ فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا
12-06-2024
(لاہور نیوز) نہم و دہم کی داخلہ فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، فیسوں کےاضافہ سے سینکڑوں طلباامتحان نہیں دے سکیں گے۔
فیسوں میں اضافہ کے سبب سینکڑوں امیدوار داخلہ بھجوانے سے محروم ہو جائیں گے، دہم کی داخلہ فیس میں 50 فیصد اضافہ جبکہ نہم کی فیس میں 34 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ فیسوں میں اضافہ کے حوالے سے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن محمد شعیب خاں گوروال کا مؤقف سامنے آ گیا، محمد شعیب خاں کہتے ہیں کہ فیسوں کے اضافہ سے سینکڑوں طلبا امتحان نہیں دے سکیں گے۔ وزیر اعلیٰ فیسوں میں اضافہ بارے معاملے کا نوٹس لیں جبکہ لاہور بورڈ فی الفور داخلہ جمع کروانےکی تاریخ میں توسیع کرے کیونکہ مفت تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔