مایا علی کے مایوں لک میں حسن کے جلوے، مداح دل ہار بیٹھے

12-06-2024

(لاہور نیوز) خوبرو پاکستانی اداکارہ مایا علی نے مایوں لک میں حسن کےجلوے بکھیر کر مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز پر مشتمل پوسٹس شیئر کیں جو کسی ڈرامہ سیٹ پر لی گئی ہیں۔مذکورہ تصاویر میں مایا علی نے پیلے رنگ کا مایوں جوڑا زیب تن کررکھا ہے جو روایتی خوبصورتی اور جدید فیشن کا ایک دلکش امتزاج پیش کررہا ہے، جوڑے پر گوٹے اور جالی کا کام کیا گیا ہے جو اداکارہ کی شخصیت کو مزید دلکش بنا رہا ہے۔ مایا کی جیولری، خاص طور پر گلابی اور سفید پھولوں سے سجے گجرے، جھمکے اور ماتھے کا ٹیکا ان کے حسن کو دو آتشہ کررہا ہے جبکہ نرم اور خوشگوار میک اپ کے ساتھ ان کا پورا انداز انتہائی پُرکشش اور دل کو بھانے والا ہے۔اداکارہ کی یہ لک نہ صرف شادی کی تقریبات کے لیے ایک شاندار انتخاب ہے بلکہ پاکستانی ثقافت کی عکاسی بھی کرتی ہے، پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسندیدگی کااظہار کیا جارہا ہے جبکہ کمنٹ سیکشن میں مداحوں کی جانب سے محبت بھرے کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔