جلاؤ گھیراؤ مقدمات: شاہ محمود قریشی, یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر

12-06-2024

(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت پانچ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کی سماعت ملتوی کر دی، آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت پانچ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پیش رفت، عدالت نے ملزمان شاہ محمود قریشی ،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت کی جانب سے ملزمان کو چالان کی کاپیاں بھی تقسیم کر دی گئی ہیں، دیگر ملزمان میں عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید وغیرہ شامل ہیں۔