وزارت خزانہ آئندہ 3 سال میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک لانے کیلئے پرعزم
12-06-2024
(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے آئندہ تین سال کے دوران ڈیٹ سسٹین ابلیٹی اینالسز رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ 3 سال میں مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک لائی جائے گی، مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 23.4 سے کم کر کے 12 فیصد پر لائی جائے گی، مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح کم کر کے 7.5 فیصد جبکہ 2027 میں مہنگائی کی شرح مزید کم کر کے 7 فیصد پر لائی جائے گی۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ 3 سال میں معاشی ترقی کی شرح 3.6 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد تک جا سکتی ہے جبکہ آئندہ 3 سال میں پرائمری بیلنس 1.02 سے کم ہو کر معیشت کے 0.5 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں معیشت میں قرضوں کا حصہ کم کر کے 68.6 فیصد پر لایا جائے گا، مالی سال 2026 میں قرضوں کا حصہ 67.8 فیصد اور 2027 میں معیشت میں قرضوں کا حصہ 66.6 فیصد تک لایا جائے گا۔