پنجاب پولیس کا انسداد سموگ کریک ڈاؤن ، 3252 ملزمان گرفتار
12-06-2024
(لاہور نیوز) پنجاب پولیس نے انسداد سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 3252 ملزمان گرفتار اور 3773 مقدمات درج کئے۔
پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 04 مقدمات درج، قانون شکن گرفتار کئے گئے، 507 قانون شکن عناصر کو 08 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 413 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3252 ملزمان گرفتار، 3773 مقدمات درج کئے گئے اور 7537 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا انسداد سموگ کریک ڈاؤن کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 2061، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 34965 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، صنعتی سرگرمی کی 364، اینٹوں کے بھٹوں کی 1410 اور دیگر مقامات کی 360 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، 40427 افراد کو 09 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5253 گاڑیوں کے چالان، 471 کو تھانوں میں بند، 02 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 08 لاکھ 85 ہزار 454 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 72 ہزار 267 گاڑیوں کو بند، 10 ہزار 110 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے، انہوں نے کہا سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔