انسداد دہشتگردی عدالت کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم
12-06-2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان سمیت دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔ بعدازاں عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، راجہ ماجد، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔