ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی کارروائی، خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار
12-06-2024
(لاہور نیوز) ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور میں خاتون کو ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، شہری نے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں واقع بارے اطلاع دی تھی، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے فوراً متعلقہ پولیس کو موقع پر بھجوایا، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متاثرہ خاتون سے معلومات حاصل کیں، پولیس نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں ہی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا، خواتین کسی بھی ایمرجنسی میں فوراً 15 کال کرکے 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن میں رابطہ کریں۔