آل پارٹیز کانفرنس کا خیبرپختونخوا میں امن وامان پر تشویش کا اظہار
12-05-2024
(ویب ڈیسک) آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے خیبرپختونخوا میں امن وامان پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
اے پی سی اعلامیے کے مطابق صوبے کے مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی پرفارمنس کا آڈٹ کیا جائے، اعلامیے کے مطابق پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولا جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے، آل پارٹیز کانفرنس میں این ایف سی ایوارڈ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، اے پی سی میں فیصلہ کیا ہے کہ ایک سیاسی اور دوسری ٹیکنیکل کمیٹی بنائیں گے، سیاسی کمیٹی صدر مملکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کرے گی۔ صوبائی حکومت قیام امن میں مکمل ناکام ہوچکی، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں آگ لگانا چاہتے ہیں، کیا صوبے کو دہشت گردوں کے حوالے کر دیں، وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے جب کرم میں لاشیں گریں اس وقت علی امین گنڈاپور اسلام آباد پر چڑھائی کر رہے تھے، اپنی ذات بعد میں صوبے کے مفادات پہلے رکھیں گے، امن اور خیبرپختونخوا کیلئے سب ایک پیج پر ہیں۔