سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس طلب کر لیا
12-05-2024
(لاہور نیوز) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس طلب کر لیا۔
پنجاب اسمبلی کا 19واں اجلاس 9 دسمبر 2024 بروز پیر دوپہر 2 بجے ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا، اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔