کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے: اسلامی نظریاتی کونسل

12-05-2024

(لاہور نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ کسی فرد کا اپنی واضح جنس کو تبدیل کرنا ناجائز ہے تاہم غیر واضح جنس کا ابہام دور کر کے تعین جنس جائز ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی کی صدارت میں ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ کسی فرد کی اپنی واضح جنس کو تبدیل کروانے کی اسلام میں سختی سے ممانعت ہے اور یہ عمل ناجائز ہے، البتہ غیر واضح جنس کا ابہام دور کرنے کیلئے اس کا تعین جائز ہے۔ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ خنثی افراد کے لیے انٹرسیکس کا لفظ استعمال کیا جائے اور انہیں ٹرانسجینڈر لکھا یا پکارا نہ جائے، انہوں  نے واضح کیا کہ مرد کی عورت اور عورت کی مرد کی مشابہت اختیار کرنا ناجائز ہے۔