ماہرہ خان کتنے سال کی ہیں؟اداکارہ نے خود ہی حقیقت سے پردہ اٹھادیا
12-05-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب جلد وہ 40 برس کی ہوجائیں گی لیکن انہیں آج بھی وہ وقت یاد ہے جب وہ 30 سال کی ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا اب میں سوچتی ہوں کہ مجھے اپنی صحت کا اس وقت خیال رکھنا چاہیے تھا جب میں 30 سال کی ہوئی، خواتین کو خاص طور پر اپنی صحت کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔