معروف عزیزمیاں قوال کو مداحوں سے بچھڑے 24 سال کا عرصہ بیت گیا
12-05-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور قوال عزیز میاں قوال کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 24 برس بیت گئے۔
رپورٹ کےمطابق عزیز میاں نے قوالی کو صرف گائیکی ہی نہیں بلکہ ایک پیغام بنایا، ان کے اشعار میں فلسفہ، فکر اور جذبے کی گہرائی تھی جو عام انسان کی زندگی کو چھوتی تھی اور ان کی آواز مداحوں کے کانوں میں رس گھولتی تھی۔ان کا کلام ایک آئینہ تھا، جس میں زندگی کی تلخ حقیقتیں انسان کے گناہوں کی معافی کی التجا، اور خدا سے قربت کی آرزو نظر آتی تھی۔ انہوں نے قوالی کو وہ مقام دیا جہاں جذبے اور فن ایک ہو جاتے ہیں۔ قبل عزیز میاں قوال دنیا کو الوداع کہے 24 سال گزر گئے مگر ان کا فن، ان کی آواز، اور ان کا پیغام ہمیشہ کے لیے امر ہو گیا۔ وہ صرف ایک قوال ہی نہیں، بلکہ ایک عہد تھے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔